ناندیڑ: ۲۰؍جون ( نامہ نگار)ناندیڑ نائے گاؤں روڈ پر ایک تیز رفتار ٹیمپو نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں ۔ نائیگاؤں کے ساتے گاؤں کا رہنے والا انیکیت ہنمنتے (۱۹سال ) یہ اپنے دوست سنیل آڑو اور گوئند
گائیکواڑ کے ساتھ موٹرسائیکل پر ناندیڑ سے گھنگھرالے کی طرف آرہا تھا ۔ شام ۷؍بجے کے قریب کشنور کے پاس ایک تیز رفتار ٹیمپو نے ان کی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی ۔ سڑک حادثہ میں انیکیت کی موت ہوگئی جبکہ اس کے دو ساتھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں ۔ کنٹور پولس اسٹیشن میں ٹیمپو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔